اسلام آباد (عدالتی رپورٹر): سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر کی گئی ایک اور درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا گیا تھا، تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اس نوعیت کی آئینی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور وہیں دائر کی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا رجسٹرار آفس اس سے قبل بھی 27 ویں ترمیم کے خلاف دائر ہونے والی ایک درخواست کو وصول کرنے سے معذرت کر چکا ہے۔









