5

نیپال اور چین کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 افراد ہلاک، سینکڑوں غیر ملکی سیاح لاپتا

کٹھمنڈو: نیپال اور چین کے زیرِ انتظام تبت کے ہمالیائی سرحدی خطے میں مٹی کے تودے گرنے اور شدید سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، جس کے نتیجے میں اب تک 162 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں مقامی شہری اور غیر ملکی سیاح لاپتا ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ہمالیائی سرحدی علاقے میں چٹانوں اور مٹی کا ایک بڑا تودہ اچانک دریا میں گرنے سے خوفناک طغیانی پیدا ہو گئی، جس نے رہائشی بستیوں، شاہراہوں، گاڑیوں اور بجلی کے منصوبوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ نیپالی وزارتِ سیاحت کے مطابق تاحال 484 سیاح لاپتا ہیں جن میں 391 غیر ملکی اور 93 مقامی باشندے شامل ہیں؛ لاپتا غیر ملکیوں میں 100 سے زائد بھارتی، 12 برطانوی اور 3 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ یہ آفت کیلاش مانسروور جانے والے مرکزی راستے پر پیش آئی، جہاں تلاش اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔