3

بھارت کے شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

بھارتی شہر کان پور میں دو انجن والا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے تربیتی پرواز کیلئے اڑان بھری تھی۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر ٹریننگ سینٹر واپس آ رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا اور گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور انسٹرکٹر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔