ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نوجوان تاجر میر رضا کے بزنس پارٹنر کے بھائی عبداللہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
عدالت نے عبداللہ کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
اس سے قبل میر رضا کے بزنس پارٹنر محمد احمد بھی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق عبداللہ میر رضا کو چاکلیٹ سپلائی کرتا تھا اور جس رات میر رضا گھر سے نکلے، اسی رات تقریباً ساڑھے 3 بجے عبداللہ کی میر رضا سے فون پر بات ہوئی تھی۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس درخواست گزار کو ہراساں کر رہی ہے۔ ان کے مطابق کام سے فارغ ہونے کے بعد میر رضا کی عبداللہ سے عموماً اسی وقت فون پر بات ہوا کرتی تھی۔









