12

روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالرمزید سستا

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے 52 پیسے رہی۔

معاشی ماہرین کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے۔ درآمدی ادائیگیوں، زرمبادلہ کی طلب و رسد اور عالمی مالیاتی مارکیٹ کے رجحانات کے باعث روپے کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر معمولی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی ریال بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور ایرانی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ڈالر 20 لاکھ ایرانی تومان سے تجاوز کرچکا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آغاز میں ڈالر تقریباً 18 لاکھ 65 ہزار ایرانی ریال پر ٹریڈ کررہا تھا۔