7

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی: سپریم کورٹ میں حکومتی نظرثانی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکی

بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی حکومتی استدعا منظور نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست اب باقاعدہ فکسشن پالیسی کے تحت اپنی باری پر ہی لگائی جائے گی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ بینچ گرمیوں کی عدالتی چھٹیوں کے باعث اس وقت دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے یہ کیس چھٹیاں ختم ہونے کے بعد 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں، معاملے سے متعلق دائر توہینِ عدالت کی درخواست بھی الگ سے سننے کے بجائے مرکزی کیس اور نظرثانی اپیل کے ساتھ ہی مقرر کی جائے گی۔