4

پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن اسکواش میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے

پاکستان نے 37ویں جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔

چیمپئن شپ میں شریک دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کی۔ یحییٰ خان نے انڈر 17 کیٹیگری میں فاتح بن کر گولڈ میڈل جیتا۔

دوسری جانب ابوبکر نے انڈر 11 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کرکے پاکستان کیلئے دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، جبکہ اسکواش کے کھیل میں پاکستان کی نوجوان صلاحیتوں کی موجودگی بھی نمایاں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ عرصے میں اسکواش میں مزید کامیابیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے بھی آسٹریلیا میں ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام بلند کیا تھا۔

ثنا بہادر اس سے قبل میلبورن میں چیلنجر بینڈیگو اوپن اسکواش ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔