2

ٹرمپ کی صحت سے متعلق اہم انکشاف، طبی ماہرین نےتشویشناک خبردے دی

طبی ماہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑھتے ہوئے وزن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی وزن طویل مدت میں صحت کے مختلف خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا باڈی ماس انڈیکس (BMI) 29.7 تک پہنچ گیا ہے، جو موٹاپے کی حد کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ سرکاری طبی رپورٹس میں انہیں صدارتی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے، تاہم بعض آزاد معالجین نے بڑھتے وزن کے ممکنہ اثرات کی نشاندہی کی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے بعد تقریباً 20 پاؤنڈ وزن بڑھایا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ اضافی وزن دل اور میٹابولک صحت پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ وزن کولیسٹرول اور دیگر قلبی خطرات سے متعلق مسائل کو مزید پیچیدہ کرسکتا ہے، اس لیے وزن، خوراک اور جسمانی سرگرمی پر توجہ دینا ضروری ہے۔

دوسری جانب سرکاری طبی جائزوں میں ٹرمپ کی مجموعی صحت کو صدارتی عہدے کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے، تاہم ان کے وزن میں اضافے نے صحت کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

طبی ماہرین نے زور دیا ہے کہ عمر کے اس مرحلے پر صحت مند وزن برقرار رکھنا اور باقاعدہ جسمانی سرگرمی طویل مدتی صحت کے لیے اہم ہے۔