بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی اسپتال منتقلی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جبکہ انہیں اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دو روز کے اندر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
عمران خان کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی رات 12 بجے تک کا وقت ہے، یہ کام اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور جو بھی کرنا ہے، وہ کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل ہونے کے بعد اب متعلقہ حکام کی جانب سے حتمی فیصلے اور کارروائی کا انتظار ہے۔









