وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے سے زائد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے، عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت فوری اقدامات کر رہی ہے۔
علی پرویز ملک کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی عوام کو ریلیف دینے کی حکومتی کوششوں کا حصہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے موجودہ مشکل وقت ضرور ختم ہوگا، جبکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ جنگ کی شدت میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈیزل کی دستیابی کے حوالے سے کئی ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔









