پیغام رسانی کی سب سے مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کی بدولت صارفین چیٹ کھولے بغیر ہی موصول ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور اسٹیکرز کا بصری پریویو دیکھ سکیں گے।
اینڈرائیڈ کے لیے جاری کیے گئے تازہ ترین بیٹا ورژن میں یہ فیچر چند منتخب صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔ فی الوقت واٹس ایپ کے مین چیٹس ٹیب میں موصول ہونے والے آخری پیغام پر صرف ٹیکسٹ لیبل ظاہر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ جاننے کے لیے کہ کون سی تصویر یا فائل بھیجی گئی ہے، متعلقہ چیٹ اوپن کرنا پڑتی ہے۔
نئے اپڈیٹ کے بعد، میڈیا لیبل کے عین ساتھ ایک چھوٹا تھمب نیل پریویو ظاہر ہوگا، جس سے صارفین مین اسکرین سے ہی فوری طور پر مواد کی شناخت کر سکیں گے۔ یہ فیچر ان افراد کے لیے خصوصاً مفید ثابت ہوگا جنہیں متعدد گروپس یا رابطوں سے بیک وقت بھاری تعداد میں میڈیا پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور بیٹا ٹیسٹرز کی فیڈ بیک کے بعد اسے مرحلہ وار تمام عام صارفین کے لیے رول آؤٹ کیا جائے گا۔ فیچرز سے متعلق معلومات کے لیے سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔








