5

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پی پی پی خواتین اراکینِ اسمبلی کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی اراکینِ صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ، اشبر جدون اور شازیہ طہماس نے گورنر ہاؤس پشاور میں اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی و علاقائی مسائل اور بالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود، بااختیاری اور ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا پائیدار حل اور صوبے کی ہمہ جہت ترقی تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتبِ فکر کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی، انتظامی اور سماجی شعبوں میں خواتین کی مؤثر اور فعال شمولیت کسی بھی مہذب معاشرے کی تیز رفتار ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔