2

پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بڑھا کر 9 روپے 98 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان؛ ای سی سی میں منظوری پر غور متوقع

پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی باضابطہ سمری آج وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے خصوصی اجلاس میں پیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس آج شام 6 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کا معاملہ ون پوائنٹ (واحد) ایجنڈے کے طور پر شامل رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پٹرولیم ڈیلرز کے منافع کے مارجن میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پر تفصیلی غور کے بعد منظوری دیے جانے کا قوی امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ڈیلرز کو فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر 8.64 روپے مارجن مل رہا ہے، جبکہ حکومت نے حالیہ مذاکرات کے دوران ڈیلرز ایسوسی ایشن کو مارجن میں اضافے کی باقاعدہ یقین دہانی کروائی تھی۔