4

منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کردیا۔

سماعت کے دوران وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے میں دو شریک ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ وکیل کے مطابق علی اور فہمیدہ کو 2024 میں عدالت کی جانب سے بری کیا گیا تھا، جبکہ انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا۔

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ جب شریک ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں تو انمول عرف پنکی کے خلاف بھی سزا کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کردیا۔

واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2021 میں گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ وہ مقدمے کے دوران مفرور قرار دی گئی تھیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد انمول عرف پنکی کو اس مقدمے میں ریلیف مل گیا ہے۔