پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی سے انکار پر نوجوان پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے والی نامزد ملزمہ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ چمکنی میں واقعے کا مقدمہ درج کیے جانے کے بعد ایف آئی آر میں نامزد خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کے دوران ملزمہ خود بھی اس کی زد میں آ کر زخمی ہو گئی تھی، جس سے اس کے ہاتھ، پاؤں اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے تھے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ فی الوقت اسپتال میں زیرِ علاج ہے، جہاں سے ڈسچارج ہوتے ہی اسے عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا تاکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا سکے۔ ابتدائي تحقیقات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر رشتے سے انکار کی بنا پر پیش آیا تھا۔









