جشنِ آزادی کی تیاریاں: ارضِ وطن سے تجدیدِ وفا کے ساتھ 79ویں یومِ آزادی کا شاندار ٹیزر جاری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — 79ویں جشنِ آزادی کے مبارک موقع پر ارضِ وطن سے تجدیدِ وفا کے جذبے سے سرشار ایک شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ پیغام میں قوم کو دعوت دی گئی ہے کہ سبز ہلالی پرچم تھام کر شبِ آزادی کی شان و شوکت اور رونقوں کو مزید چار چاند لگائیں۔ اس موقع پر تمام شہریوں سے ایک آواز ہو کر فضاؤں میں 'پاکستان ہمیشہ زندہ باد' کا نعرہ بلند کرنے اور یادگارِ فتح پر جمع ہو کر پرچم کشائی کا قومی فرض نبھانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ 79واں جشنِ آزادی منایا جا سکے۔









