8

27 ستمبر لانگ مارچ؛ پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے اندر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وسط اگست کے بجائے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال مبینہ طور پر کسی خفیہ ڈیل کے نتیجے میں دی۔

سہیل آفریدی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر الزام لگانے والے شہباز گل بہت جلد ان سے معافی مانگیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وہ اس معاملے پر علیمہ خان کو بھی راضی کرلیں گے۔

سہیل آفریدی کے مطابق اس معاملے پر مزید تفصیلات ایک انٹرویو میں سامنے آئیں گی، جو آج رات 8 بجے نشر کیا جائے گا۔

لانگ مارچ کی تاریخ پر سامنے آنے والے اختلافات کے بعد پی ٹی آئی کے اندر سیاسی رابطوں اور فیصلوں سے متعلق بحث مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔