5

محسن نقوی آزاد نہیں، ن لیگ کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آزاد نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محسن نقوی نے سسٹم سے متعلق اپنی رائے کسی کے کہنے پر نہیں دی بلکہ یہ ان کی ذاتی سوچ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے پر کسی دوسری جانب سے حکومت سے کوئی بات نہیں کی گئی اور نہ ہی ایسی کوئی خواہش موجود ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی آزاد نہیں، وہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور پارٹی کے وزیر داخلہ ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، جانتے ہیں کہ ریڈ لائن کیا ہوتی ہے اور اسے کیسے کراس کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی مس کال کی ضرورت نہیں ہے۔