ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد کراچی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 3,000 روپے اور لاڑکانہ میں 2,600 روپے تک جا پہنچی۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جہاں 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3,133 روپے ریکارڈ کی گئی۔
شہر20 کلو آٹے کا تھیلا (زیادہ سے زیادہ قیمت)ہفتہ وار اضافہاسلام آباد3,133 روپے-پشاور3,100 روپے-راولپنڈی3,093 روپے-کراچی3,000 روپے100 روپےبہاولپور2,960 روپے-بنوں2,950 روپے50 روپےسیالکوٹ / گوجرانوالہ / ملتان2,800 روپے-کوئٹہ2,750 روپے-لاڑکانہ2,600 روپے100 روپےسکھر2,560 روپے60 روپےلاہور2,300 روپے-فیصل آباد2,200 روپے-
رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب کے شہروں لاہور (2,300 روپے) اور فیصل آباد (2,200 روپے) میں دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں آٹے کی قیمتیں نسبتاً کم اور مستحکم ہیں۔ شہری حلقوں نے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔









