5

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1700 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے تک پہنچ گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 54 روپے بڑھکر 6291 روپے ہوگئی۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 60 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔