جنوبی وزیرستان: رستم بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت مفتی جنا میر جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق نامعلوم افراد نے رستم بازار کے نچلے فلور پر بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا ہدف مفتی جنا میر تھے۔
واقعے کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے تھے اور مختلف قومی امن جرگوں میں بطور مقرر بھی شریک ہوتے رہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی تلاش اور تحقیقات میں مصروف ہیں۔









