بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر ہیمیکا اگروال کی موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر ہیمیکا اگروال اپنے گھر کی بالائی منزل سے گرنے کے بعد شدید زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر ہیمیکا گزشتہ ڈیڑھ سال سے طلاق کے بعد ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا سامنا کر رہی تھیں۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر ہیمیکا اپنے فلیٹ میں اکیلی رہتی تھیں، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈاکٹر ہیمیکا کے والد ڈاکٹر آر چندرا نے بھی تصدیق کی کہ ان کی بیٹی کی تقریباً 18 ماہ قبل طلاق ہوئی تھی جس کے بعد ان کی ذہنی صحت متاثر رہی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ موت کی حتمی وجہ سامنے لائی جا سکے۔









