5

مراکش سے اسپین تک تارکین وطن کا سیلاب، 60 ہزار افراد داخل

مراکش سے اسپین میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کے دوران بڑا انسانی بحران سامنے آیا ہے، جہاں ہزاروں تارکین وطن نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش سے تعلق رکھنے والے تقریباً 60 ہزار غیر قانونی تارکین وطن سمندری اور زمینی راستوں سے اسپین کے شہر سیوٹا میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ہسپانوی حکام کے مطابق سیوٹا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات میں اب تک 34 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیوٹا میں پیش آنے والا واقعہ اسپین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ غیر قانونی ہجرت کو فروغ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم سانچیز نے کہا کہ غیر قانونی طور پر اسپین داخل ہونے والے تارکین وطن کی واپسی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے، جبکہ اس معاملے میں تعاون پر مراکشی حکام کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ سیوٹا اور میلیلا افریقہ اور یورپی یونین کے درمیان واحد زمینی سرحدی علاقے ہیں، جہاں تارکین وطن اکثر یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔