پاکستان کی قومی والی بال ٹیم نے کاوا چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے سیٹ میں 18-25 سے کامیابی حاصل کی۔
قومی ٹیم نے دوسرے سیٹ میں بھی اپنی برتری برقرار رکھی اور سری لنکا کو 10-25 سے شکست دے دی۔
تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے ایک بار پھر بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 21-25 سے کامیابی حاصل کی اور میچ اپنے نام کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان والی بال ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں قومی ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اترے گی۔
قومی ٹیم کی کامیابی پر شائقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔









