3

نسیم شاہ کی سی پی ایل میں واپسی، فرنچائز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں انہوں نے فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔

نسیم شاہ اس سے قبل بھی اسی فرنچائز کی نمائندگی کرچکے ہیں اور اپنی تیز رفتار باؤلنگ سے ٹیم انتظامیہ اور شائقین کو متاثر کرچکے ہیں۔

فرنچائز کی جانب سے دوبارہ اعتماد کا اظہار نسیم شاہ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ سی پی ایل 2026 میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اپنی مہم کا آغاز 9 اگست سے کرے گی۔

شائقین کو امید ہے کہ نسیم شاہ نئی سیزن میں اپنی رفتار، سوئنگ اور جارحانہ باؤلنگ کے ذریعے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

نسیم شاہ حالیہ برسوں میں پاکستان کے نمایاں فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں اور مختلف عالمی ٹی20 لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق سی پی ایل میں شرکت سے نسیم شاہ کو مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا مزید تجربہ حاصل ہوگا، جو مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔