5

ایرانی حملوں کا خوف؛ نیتن یاہو کی امریکا روانگی، ٹرمپ سے اہم ملاقات طے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات منگل کو واشنگٹن میں ہوگی۔ اسی روز وہ ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی آخری رسومات میں بھی شرکت کریں گے۔

بیان کے مطابق نیتن یاہو اپنے دورے کے دوران امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کو خراج عقیدت پیش کریں گے، جنہیں اسرائیل کے مضبوط حامی سیاست دانوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

یہ ملاقات ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی، جسے خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات میں ایران کی صورتحال، مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی، غزہ جنگ، اسرائیل کی دفاعی ضروریات اور امریکا اسرائیل تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائیوں کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال مزید حساس ہوسکتی ہے، جس کے باعث اسرائیلی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔