کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ منفی رجحان کے ساتھ بند ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 87 پیسے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 277 روپے 90 پیسے کی سطح پر تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی انداز میں ہوا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں 718 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کا اختتام 1 لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 23 ارب روپے سے زائد مالیت کے 57 کروڑ سے زیادہ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ریکارڈ کیا گیا، جن میں 270 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 186 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کے باعث مارکیٹ میں دباؤ دیکھا گیا، تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری رہی۔









