5

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرسستا، نئی قیمت سامنے آگئی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277.92 روپے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 277.95 روپے پر تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 279.65 روپے پر پہنچ گئی۔

کرنسی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت میں 48 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی اور یورو 322.58 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 63 پیسے سستا ہو کر 379.50 روپے پر آگیا۔

دوسری کرنسیوں میں یو اے ای درہم 76.78 روپے جبکہ سعودی ریال 75.08 روپے پر مستحکم رہے۔

ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان معاشی سرگرمیوں اور مارکیٹ کے عوامل سے جڑا ہوا ہے۔