3

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہوکر 277 روپے 96 پیسے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 97 پیسے کی سطح پر تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 68 پیسے پر برقرار رہی۔

کرنسی مارکیٹ کے مطابق یورو کی قیمت میں 67 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد یورو 322 روپے 85 پیسے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1 روپے 55 پیسے سستا ہوکر 380 روپے 10 پیسے پر آگیا۔

یو اے ای درہم کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 76 روپے 77 پیسے کا ہوگیا، جبکہ سعودی ریال ایک پیسے اضافے کے بعد 75 روپے 08 پیسے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 2320 پوائنٹس کی کمی کے بعد 175802 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 175790 پوائنٹس کی سطح تک بھی گر گیا، جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 178123 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی معاشی عوامل کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کے سبب مارکیٹ میں دباؤ دیکھا گیا۔