پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ عریشہ رضی خان کے گھر خوشیوں کی آمد ہوئی ہے، اداکارہ دوسری بار ماں بن گئی ہیں۔
عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی ننھی بیٹی کی پیدائش 12 جولائی 2026 کو ہوئی، جس کا نام عمائرہ انصاری رکھا گیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں عریشہ رضی خان نے لکھا کہ ’’ہماری ننھی شہزادی آگئی ہے، دنیا میں خوش آمدید عمائرہ انصاری، عبدالدیان اب بڑے بھائی بن گئے ہیں۔‘‘
خوشخبری سامنے آنے کے بعد مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات کی جانب سے عریشہ رضی خان اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ عریشہ رضی خان نے عبداللہ فرخ سے 2024 میں شادی کی تھی، جبکہ دونوں کا نکاح 2022 میں ہوا تھا۔ جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے عبدالدیان کی پیدائش مارچ 2025 میں ہوئی تھی۔









