78

بلدیاتی الیکشن میں شکست،5 حکومتی ارکان مستعفی ، برطانوی وزیراعظم کی قسمت کا فیصلہ آج

برطانوی وزیراعظم کے مستقبل کا فیصلہ آج ،لوکل الیکشنز میں لیبر پارٹی کی شکست کے بعد کئیر اسٹارمر پر استعفے کیلئے دباؤ بڑھ گیا۔

 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود  سمیت تقریباً 70 وزرا وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، جہاں وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کی تحریک کے لیے 81 اراکین کی حمایت درکار ہے، لیبر پارٹی کے ارکان کی تعداد 403 ہے۔

 

برطانوی اخبار کے مطابق آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں بھی کیئر اسٹارمر سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

دوسری جانب گزشتہ روز برطانیہ کے 5 پارلیمانی سیکریٹریز نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد حکومتی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

 

سیاسی  ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹے برطانوی سیاست کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

یاد رہے گزشتہ دنوں برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اسے 1300 سے زائد نشستوں پر شکست ہوئی۔

 

دوسری جانب کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ استعفے کا امکان نہیں، اگلےعام انتخابات میں بھی پارٹی کی قیادت کروں گا۔