67

خطے میں کشیدگی: سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

سعودی عرب نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اپنی فضائی حدود کو کسی بھی جارحانہ فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

سعودی ذرائع کے مطابق مملکت خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ کی خواہاں ہے اور اسی مقصد کے تحت سفارتی و ثالثی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی فضائی حدود کسی بھی جارحانہ مقصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائیں گی، جبکہ بعض حلقے مملکت کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک غیر ملکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب اور کویت نے امریکی فوج کو اڈوں اور فضائی حدود تک دوبارہ رسائی دے دی ہے۔

سعودی ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں اور مملکت کا مؤقف خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے حق میں ہے۔