61

وزارت صحت اور نادرا کے درمیان ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد: وزارتِ صحت اور نادرا کے درمیان مربوط ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور نادرا کے چیئرمین نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ نادرا اور وزارت صحت مل کر جدید اور مربوط ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم قائم کریں گے، جس کے ذریعے مریضوں کی رجسٹریشن، تصدیق، ٹریکنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ تک پہنچ چکی ہے، اور پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔