73

حملہ آوروں نے گھر اور مدرسے کے درمیان قبرستان کے قریب مولانا ادریس کی ریکی کی

چارسدہ کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر تحقیقات جاری ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مولانا ادریس پر حملے میں 9 ایم ایم پستول استعمال کیا گیا، 4 افراد حملے میں ملوث نکلے۔

تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ دو افراد نے ریکی اور دیگر نے سہولت کاری کی، گھر سے مدرسے کے درمیان 2 کلو میٹر فاصلہ تھا، قبرستان کے قریب حملہ آوروں نے ریکی کی۔

واضح رہے مولانا ادریس پر حملہ کرنے والے نیٹ ورک کے بارے میں سراغ لگا لیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مبینہ حملہ آوروں کی تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں۔ جس میں ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی۔