چین سے ایران جانے کے بعد لاپتہ رہنے والا 8 سالہ بچہ رادین 42 دن بعد اپنے اسکول واپس پہنچ گیا، جہاں اس کے دوستوں اور اساتذہ نے اس کا پرتپاک اور جذباتی استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق رادین جنوری میں اپنے والد کے ہمراہ ایران گیا تھا، تاہم بعد ازاں مختلف حالات کے باعث اس کا اسکول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ اس دوران وہ کئی ہفتوں تک اپنے دوستوں سے دور رہا۔
27 اپریل کو رادین کی اسکول واپسی پر کلاس روم میں خوشی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں اس کے ہم جماعتوں نے اسے گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔
رادین نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں اور اسکول کو بہت یاد کرتا رہا اور واپسی کا شدت سے انتظار کرتا رہا۔ اس کے مطابق اس نے اپنے اساتذہ سے درخواست کی تھی کہ اس کی واپسی کی خبر دوستوں کو پہلے نہ بتائی جائے۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق رادین کے ہم جماعت طلبہ مسلسل اس کی واپسی کے بارے میں پوچھتے رہے اور اس کے دوبارہ آنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس دوران رادین کا خاندان بھی مشکلات کا شکار رہا، تاہم بعد ازاں وہ چین واپس پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔









