انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مرد اور خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔
مردوں میں بھارت نمبر ایک برقرار ہے، مگر اس کی برتری کم ہو کر 13 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ چوتھی، جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹی، ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلادیش آٹھویں، سری لنکا نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہیں۔
خواتین کی رینکنگ میں آسٹریلیا نمبر ایک، انگلینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی خواتین ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے۔









