175

پاکستان میں ایچ آئی وی کا مرض سرنجز کے استعمال سے نہیں پھیل رہا

ڈاکٹر عبیداللہ خان، سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک، دو اور پانچ ملی لیٹر سرنجز آٹو ڈسپوزایبل دستیاب ہیں، تاہم 10 سی سی سرنجز اب تک آٹو ڈسپوزایبل نہیں ہیں۔

سما کے نمائندہ خصوصی ٹکا خان ثانی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر عبیداللہ نے بتایا کہ اگر وزارت صحت اس پر پابندی لگاتی ہے تو فوراً عمل درآمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرنجز کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، تاہم اب تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ ملک میں ایچ آئی وی کا مرض سرنجز کے استعمال سے پھیلا ہے۔

ڈاکٹر عبیداللہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ انجیکشن استعمال کیے جاتے ہیں، اور ہر سال تقریباً ڈیڑھ سے دو ارب سرنجز ملک میں استعمال ہوتی ہیں۔