125

جائیداد کا تنازع؛ کرشمہ کپور کے بچوں کو عدالتی ریلیف مل گیا

بالی ووڈاداکارہ کرشمہ کپور کے بچوں کو ان کےآنجہانی والد سنجے کپور کی جائیداد کے تنازع میں عبوری ریلیف مل گیا۔
عدالت نے عبوری حکم میں ہدایت کی ہے کہ مقدمے کے دوران جائیداد کی موجودہ حیثیت برقرار رکھی جائے تاکہ اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
 حکم کے تحت اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ بیرونِ ملک بینک اکاؤنٹس اور کرپٹو اثاثوں کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
یہ درخواست کرشمہ کپور اور سنجے کپور کے بچوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی انہوں نئے اس وصیت کو چیلنج کیاہے جس میں پریا کپور کو واحد وارث قرار دیا گیا ہے۔
بچوں کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ وصیت میں کئی’’مشکوک پہلو‘‘ موجود ہیں، جن میں رجسٹریشن کا نہ ہونا، مبہم زبان اور تیاری کے حالات شامل ہیں،چونکہ پریا کپور خود اس وصیت کی پیش کنندہ ہیں اور واحد فائدہ اٹھانے والی بھی، اس لیے معاملے کی سخت عدالتی جانچ ضروری ہے۔
 کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی شادی 2003 میں ہوئی تھی، بعد ازاں تعلقات خراب ہونے پر 2016 میں طویل قانونی لڑائی کے بعد طلاق ہو گئی جس کے بعد سنجے کپور نے پریا سچدیو سے شادی کرلی۔ 

سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ان کی تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد تنازع کا مرکز بن گئی،وہ انگلینڈ میں ایک پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔