65

آبنائے ہرمز بند ہوئی تو تیل و گیس کی شدید قلت ہوگی: جرمنی

جرمن چانسلر کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہی تو دنیا کو تیل اور گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی توانائی منڈیوں پر واضح طور پر محسوس کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپلائی چین میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتی ہے، جو یورپ سمیت دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کرے گی۔

جرمن حکام کے مطابق اگرچہ یورپ کو توانائی کے متبادل ذرائع دستیاب ہیں، تاہم آبنائے ہرمز عالمی توانائی ترسیل میں ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ جرمنی کے پاس مناسب ذخائر موجود ہیں، لیکن عالمی قلت کی صورت میں بالواسطہ معاشی اثرات سے انکار ممکن نہیں۔

جرمن قیادت نے زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کیا جائے تاکہ ممکنہ عالمی توانائی بحران سے بچا جا سکے۔