112

ڈیرہ غازی خان میں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

ڈیرہ غازی خان میں ایک خوشگوار اور نایاب واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی کے 4 سال بعد ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ ڈلیوری ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال میں ہوئی، جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ہاں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔

لیڈی ڈاکٹر کے مطابق یہ ڈلیوری نارمل طریقے سے ہوئی اور ماں سمیت چاروں بچے مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پیدائش کے بعد زچہ اور بچوں کو خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ طبی ٹیم مسلسل ان کی حالت کی نگرانی کر رہی ہے۔

اہل خانہ نے اس خوشگوار موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ یہ واقعہ علاقے میں بھی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔