93

ویڈیو تنازع، حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ پر شدید تنقید

یوٹیوبر رجب بٹ کی حالیہ وائرل ویڈیو پر سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے اس ویڈیو پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک رویہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر ویڈیو بنانے کے دوران دوسروں کی پرائیویسی کا خیال نہ رکھنا قابلِ افسوس عمل ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رجب بٹ کو ایک ریسٹورنٹ میں فوڈ کوریج کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ پیچھے بیٹھی ایک فیملی کی جانب سے واضح طور پر غیر آرام دہ صورتحال کا اظہار کیا گیا۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض افراد بغیر کسی احساس کے کیمرہ آن کر کے ویڈیوز بنانا شروع کر دیتے ہیں، جو کہ اخلاقی اور سماجی اصولوں کے منافی ہے۔

دوسری جانب یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ پہلے ہی مختلف تنازعات اور قانونی مسائل کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔