83

سولر صارفین کیلے بڑی خوشخبری، نیپرا نے لائسنس شرط ختم کردی

ملک میں سولر توانائی صارفین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اہم تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے درخواست دی تھی کہ 25 کلو واٹ اور اس سے کم نیٹ میٹرنگ رکھنے والے سولر صارفین پر لائسنس کی شرط ختم کی جائے۔

اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے نیپرا نے فیصلہ کیا ہے کہ اب 25 کلو واٹ اور اس سے کم سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے لائسنس حاصل کرنا لازمی نہیں ہوگا۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے چھوٹے اور گھریلو سولر صارفین کو سہولت ملے گی، سرمایہ کاری میں آسانی آئے گی اور ملک میں قابلِ تجدید توانائی کے استعمال کو مزید فروغ ملے گا۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سولر انرجی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے بجلی کے متبادل ذرائع کو تقویت ملے گی۔