100

بابر اعظم کی شاندار سنچری، زلمی کا اسلام آباد کو 222 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 222 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

کراچی میں کھیلے گئے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی اور 59 گیندوں پر 103 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث نے 35، کوشال مینڈس نے 41 جبکہ ایرون ہارڈی نے 20 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم براہِ راست فائنل میں جگہ بنائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کے پاس ٹورنامنٹ میں ایک اور موقع موجود ہوگا۔