ترک صدر Recep Tayyip Erdoğan نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے اثرات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ یورپی ممالک کو بھی کمزور کرنا شروع کر رہے ہیں۔
ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر اردوان نے یہ بات جرمن صدر Frank-Walter Steinmeier سے گفتگو کے دوران کہی، جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اب یورپی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے بھی سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
صدر اردوان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر تنازع کے حل کے لیے سفارتی اور پرامن راستہ اختیار نہ کیا گیا تو اس کے اثرات مزید تباہ کن ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری طور پر جنگ بندی کو مستقل بنانے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں شرکت سے انکار کیا، جس کے بعد امریکا کی جانب سے عارضی جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔









