39

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اوپن مارکیٹ مستحکم

 انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں کرنسی کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی۔

State Bank of Pakistan کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہو کر 278.87 روپے سے کم ہو کر 278.86 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.17 روپے کی سطح پر مستحکم رہا، جبکہ سعودی ریال 75.02 روپے پر برقرار ہے۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت میں 1.41 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ 329.33 روپے پر آگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 75 پیسے سستا ہو کر 379.77 روپے پر بند ہوا۔

اسی طرح یو اے ای درہم بھی 2 پیسے کمی کے بعد 76.85 روپے کی سطح پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔