73

عاشر وجاہت اور اریکا حق کے تعلق کی حقیقت کیا ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستانی اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اداکارہ اریکا حق کے ساتھ اپنے تعلق سے متعلق گردش کرتی خبروں پر کھل کر ردعمل دیا ہے۔

ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے عاشر وجاہت نے کہا کہ وہ مداحوں کے “شپنگ کلچر” کو پسند کرتے ہیں، جس میں ناظرین ڈراموں میں نظر آنے والے اداکاروں کو حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ رجحان تقریباً ہر اداکار کے ساتھ ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اور اریکا حق کے درمیان صرف ایک خوبصورت دوستی ہے اور اس وقت کوئی رومانوی تعلق موجود نہیں ہے، تاہم مستقبل کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔

عاشر وجاہت نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی کئی اداکار مداحوں کی خواہشات کے مطابق حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں، اس لیے وہ اس رجحان پر مداحوں کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتے۔