67

پولینڈ میں پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان کی شاندار کارکردگی، سلور میڈل جیت لیا

پولینڈ میں منعقدہ 12ویں سینٹرل پولینڈ اوپن 2026 میں پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے سینئرز 60 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیت لیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجہ ریحان نے اس بین الاقوامی کیوکوشن کراٹے چیمپئن شپ میں جرمنی کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ میں 81 ٹیموں اور تقریباً 900 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس سے مقابلوں کی سختی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

سیمی فائنل میں راجہ ریحان کا مقابلہ آذربائیجان کے حریف سے ہوا، جس میں انہوں نے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ میزبان ملک پولینڈ کے کھلاڑی سے ہوا، جہاں سخت مقابلے کے بعد وہ سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

راجہ ریحان کی اس کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔