126

اداکارہ رمشا خان کا شادی کے بعد شوبز سے متعلق اہم فیصلہ

معروف اداکارہ رمشا خان کے حوالے سے شوبز انڈسٹری میں بڑی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر شادی کے بعد اپنے کیریئر سے عارضی بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رمشا خان، جو ڈرامہ سیریل ہم تم، دنیاپور اور بریانی جیسے سپرہٹ پروجیکٹس میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچانی جاتی ہیں، حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب ان کے اور اداکار خوشحال خان کے نکاح کی تصاویر وائرل ہوئیں۔

اگرچہ اداکارہ نے ان تصاویر پر مکمل وضاحت نہیں دی، تاہم مبہم انداز میں ان کے نکاح کی خبروں کی جزوی تصدیق کی گئی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈیلیٹ کرنے کی درخواست بھی کی۔

اب ایک پوڈکاسٹر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رمشا خان کی سابق مینیجر سمرہ مسلم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کے لیے شوبز سے وقتی وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمشا خان دسمبر سے اس بارے میں غور کر رہی تھیں اور وہ آئندہ کچھ عرصے تک کسی نئے پراجیکٹ پر دستخط نہیں کریں گی۔