115

سمے رائنا کتنا امیر ہے؟ نیٹ ورتھ کی تفصیلات نے سب کو چونکا دیا

نئی دہلی: بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں، لیکن اس بار وجہ کوئی تنازع نہیں بلکہ ان کا نیا کامیڈی اسپیشل ’اسٹل الائیو‘ ہے جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

سمے رائنا نے اپنے یوٹیوب شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے ذریعے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی، تاہم ایک متنازع واقعے اور رنویر الہ آبادیا کے بیان کے بعد انہیں شدید تنقید اور قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال یہاں تک پہنچی کہ انہیں اپنا شو اور پرانا مواد بھی ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

عدالتی ریلیف ملنے کے بعد سمے رائنا نے اسٹیج پر شاندار واپسی کی اور اپنے نئے اسٹینڈ اپ اسپیشل ’اسٹل الائیو‘ میں نہ صرف تنازعات پر کھل کر بات کی بلکہ طنز و مزاح کے ذریعے ناقدین کو بھی جواب دیا۔

سمے رائنا کی دولت نے سب کو چونکا دیا

رپورٹس کے مطابق 28 سالہ کامیڈین نے گزشتہ چند برسوں میں بطور یوٹیوبر، کانٹینٹ کریئیٹر اور پرفارمر 140 کروڑ سے 210 کروڑ روپے تک کی دولت بنائی ہے۔

ان کی آمدنی کے بڑے ذرائع میں یوٹیوب اشتہارات، برانڈ اینڈورسمنٹس، سبسکرپشنز اور لائیو شوز شامل ہیں، جبکہ سالانہ کمائی تقریباً 40 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

لگژری لائف اسٹائل

سمے رائنا ممبئی میں ایک شاندار گھر میں رہائش پذیر ہیں جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے، جبکہ ان کا آبائی گھر جموں و کشمیر میں بھی موجود ہے۔

گاڑیوں کے شوقین سمے کے پاس ٹویوٹا ویلفائر سمیت متعدد لگژری گاڑیاں موجود ہیں جن میں فورڈ، منی کوپر، مرسڈیز بینز اور ہونڈا سٹی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جدید کیمرے، گیمنگ کنسولز اور دیگر مہنگے گیجٹس بھی ان کے لائف اسٹائل کا حصہ ہیں۔