89

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، نیا ریٹ جاری

کراچی: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے مقرر ہوئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کم ہو کر 4730 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی صورتحال کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔